شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم
loading...
پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم

پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے ترک صدر طیب اردگان کے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پر برقرار رہنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا حصہ نہیں بنیں گے۔عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 7ماہ میں حکومت نے بہت سی قلابازیاں کھائی ہیں، اور سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت ہونے پر تمام جھوٹ سامنے آجائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رائے ونڈ سے دبئی اورقطر کی نئی کہانی سامنےآئی ہے، ثابت ہوگیا ہے کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے کئی جھوٹ بولنےپڑتےہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ترکی سے پاکستان کی سب سے قریبی دوستی ہے، ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست بھی کی تھی مگر ہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہیں کرسکتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو کچھ ہمارے کارکنوں کے ساتھ کیا اس کے بعد پارلیمنٹ نہیں جاسکتے۔پرویز خٹک اور ان کے قافلے پر ہونے والی پولیس کی شیلنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے اسے ’غیر جمہوری برتاؤ‘ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا برتاؤ کوئی دشمنوں سے بھی نہیں کرتا، حکومت کی جانب سے اس برتاؤ کے بعد ہم پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top