شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ن لیگ کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں واضح کامیابی

ن لیگ کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں واضح کامیابی

لاہور(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں واضح کامیابی ، خواتین نے دھولکی بجا کر پارٹی نغمے گائے اور خوب جشن منایا۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا ۔ خواتین کی کُل پچیس نشستوں میں سے نون لیگ نے چوبیس سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ اقلیتی دس سیٹوں پر مسلم لیگ نون نے قلین سویپ کیا ۔ انتخابات کے نتائج کے بعد مسلم لیگ نون کی خاتون ورکرز نے دھولکی بجا کر پارٹی نغمے گائے اور اپنی شاندار فتح منائی ۔نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی پیچھے نہ رہے۔ مردوں نے بھی مسلم لیگ نون کی فتح کو خوب منایا ۔پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر قیادت کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی نشستوں میں کامیابی کے بعدانیس نومبر کو ہونے والے یونین کونسل کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں بھی لیگی حکومت کامیاب رہے گی

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...