شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلع قصور میں مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے رانا سکندرحیات گروپ کی واضح کامیابی
loading...
ضلع قصور میں مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے رانا سکندرحیات گروپ کی واضح کامیابی

ضلع قصور میں مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے رانا سکندرحیات گروپ کی واضح کامیابی

14993505_1277907275606866_2589219014365200685_nقصور(پاک نیوز) ضلع قصور میں مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی واضح کامیابی۔ امیدوار چئیرمین راناسکندر حیات خان کے حمایت یافتہ ممبران  کی بھاری اکثریت سے کامیابی۔ تحریک انصاف دوسرے نمبرپر رہی۔ ضلع کونسل قصور کی پچیس مخصوص نشستوں پر ہونیوالے انتخابات میں ن لیگ کے سترہ امیدوار،پی ٹی آئی کے پانچ امیدوار جبکہ تین آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے،پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کوئی سیٹ حاصل نہ کر سکی ،ڈسٹرکٹ ومین صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی صفیہ سعید ہار گئی ،جبکہ مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے شگفتہ شیخ جیت گئیں ،
تفصیلات کیمطابق غیر حتمی نتائج کیمطابق کسان نشست پر پی ٹی آئی کے اکبر دیدار سندھو ، ن لیگ کے رؤف نواز چوہدری اور ملک خادم حسین ، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ن لیگ کے سردار بابو اصغر ڈوگر ،یوتھ کی نشست پر مہر امتیاز ریاض اور اقلیتی نشستوں پر ن لیگ کے لطیف سنگم ،فیاض مسیح،صاحب شہزاد اور داؤد شریف ۔پی ٹی آئی کے زوالفقار مسیح جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی زیب النساء ،حاجن نسرین شوکت ،سلمیٰ اسلم خاں ،نورلنساء ،عاصمہ انور،حمیداں بی بی ،شاہین دل ،پروین اختر ،سلمیٰ بی بی جبکہ پی ٹی آئی کی رخسانہ بیگم۔کنیز فاطمہ۔منزہ اکبر جبکہ آزاد امیدوار شگفتہ شیخ۔سکینہ بی بی ۔اور ایوبی بی بی کامیاب قرار پائے ۔نومنتخب کسان ،ٹیکنو کریٹ ،یوتھ اور خواتین کی نشستوں پر کامیاب ہونیوالوں کو اپنے اپنے گروپوں نے دلی مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top