شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
loading...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

کرائسٹ چرچ(نمائندہ شوبز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ یہ ٹیسٹ مصباح الحق کا بحیثیت کپتان پچاسواں ٹیسٹ ہوگا۔کرائسٹ چرچ میں کل گھمسان کا رن پڑے گا، شاہین اور کیویز آمنے سامنے آئیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ یہ ٹیسٹ مصباح الحق کا بحیثیت کپتان پچاسواں ٹیسٹ ہوگا۔کیویز کے خلاف شاہینوں کا ریکارڈ شاندار ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست پہ شکست دے رکھی ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ترپن میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے چوبیس میں شاہینوں نے فتح سمیٹی ، آٹھ میں نیوزی لینڈ فاتح رہا، جبکہ اکیس میچز ڈرا  رہے۔نیوزی لینڈر میں دونوں حریف اکیس مرتبہ ٹکرائے اور یہاں بھی پاکستان سر فراز رہا۔ شاہینوں نے دس میں کیویز کا شکار کیا۔ نیوزی لینڈ اپنے ہی ہوم گراؤنڈ میں پانچ ٹیسٹ اپنے نام کر سکا، جبکہ چودہ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز دو ہزار چودہ میں ہوئی تھی، جن میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے حوالے سے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف فتح کا انتظار ہے، لیکن شاہین بھی کیویز کے ان خوابوں کو چکنا چور کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top