شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جمبر:نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس طرف سے سیفٹی واک
loading...
جمبر:نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس طرف سے سیفٹی واک

جمبر:نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس طرف سے سیفٹی واک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس طرف سے سیفٹی واک۔میڈ یا کے نمائندوں ،سول سوسائٹی ، وکلا ،طالب علم اور مقامی پیپر ملز کے آفسران اور مزدوروں کی بھاری تعداد میں شرکت، نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس کو بنے اُنیس سال ہو گئے ہیں مو ٹر وے پو لیس کے جوانوں کا آج بھی جذبہ وہی مو جود ہے کہ روڈ سیفٹی اور عوام کی حفاظت دنیا بھر کے ممالک پاکستان مو ٹرو ے پو لیس کی نہ صرف حوصلہ آفزائی کرتے ہیں بلکہ ٹریننگ کے لئے اپنے اپنے ممالک سے پو لیس کے وفد بھی بھیجتے رہتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس بیٹ نمبر 13 کے ڈی ایس پی اجی رانا نذیر حسین نے ایس ایس پی مسرور عالم اور ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدائت پر جمبر میں ایک واک کے دوران میڈ یا کے نمائندوں سول سوسائٹی ، وکلا ،طالب علم اور مقامی پیپر ملز کے آفسران اور مزدوروں سے کیا انہوں نے کہا کہ آج مو ٹر وے پو لیس کو بنے انیس برس بیت گئے انیس برس پہلے پاکستان روڈ حادثات میں دنیا کا تیسرا بڑ ملک تھا ، مگر اب الحمد اللہ 84ویں نمبر پر ہے انشا ء روڈ سیفٹی کو اور یقینی بنا کر اس شرح کو اور کم کیا جائے گا ۔ انہوں نے طلباء و سول سوسائٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جب بھی روڈ پر آئیں اگر مو ٹر سائیکل ہے تو ہیلمٹ پہننے کے ساتھ ساتھ بیک شیشیوں کااستعمال بھی کریں ، اور اگر کار میں سفر کر رہے ہیں تو بیلٹ کا استعمال کر یں اور مو بائل فون ہرگز ہرگز نہ استعمال کریں ۔ دھند میں اپنی سپیڈ کم از کم رکھیں اور فوگ لا ئٹ کا ستعمال کریں مزید انہوں نے کہا کہ روڈ پر لگے ٹریفک سائن کی ہدائت کے مطابق چلیں اس سے نہ صرف آپ کی بلکہ دوسرے افرد کی بھی جا ن بچ سکتی ہے آخر میں ملک پاکستان کے استحکام ،سلا متی کے لئے دعا بھی کی گئی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top