شہ سرخیاں
Home / پاکستان / نااہلی ریفرنس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا
loading...
نااہلی ریفرنس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا

نااہلی ریفرنس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسوں کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کے وکیل نے مواف اختیار کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرے موکل کو سنے بغیر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جب کہ درخواست گزار بھی غیر حاضر ہے اس لئے ریفرنس کو مسترد کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار محمد خان ڈاہا کی دوسری سماعت پر بھی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار بشریٰ گوہر کا کہنا تھا کہ لیاقت ترکئی نے کاغذات نامزدگی اور ایف بی آر میں جمع کروائی گئی دستاویزات پر مکمل نام نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top