شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / بھارتی وزیرخارجہ گردے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل
loading...
بھارتی وزیرخارجہ گردے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

بھارتی وزیرخارجہ گردے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

بمبئی(ڈیسک نیوز)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے فیل ہو گئے، ان کی پیوندکاری ہونے کا امکان ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما اور معروف بھارتی سیاستدان سشما سوراج نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ان کے گردے فیل ہو گئے ہیں ۔ وہ نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں ڈائیلاسز اور گردوں کی پیوندکاری کیلئے مطلوبہ ٹیسٹ کرا رہی ہیں۔ چونسٹھ سالہ خاتون سیاسی رہنما نے بتایا کہ وہ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج ہیں ۔واضح رہے کہ سشما سوراج کو گردے کی تکلیف کے باعث سات نومبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں بھی طبیعت خراب ہونے کی شکایت پر اسپتال منتقل ہوئی تھی لیکن انہیں اسپتال سے جلد فارغ کر دیا گیا تھا تاہم اس بار طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top