شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم
loading...
پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم

پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم

خیرپور ٹامیوالی(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے جب کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہےخیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی رعدالبرق مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشقیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار اور ہماری افواج دنیا کی بہترین فورس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا بہترین مظہر ہے جب کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل طور پر فعال بنایا جا رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نا صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دیگر ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن بھارت کی جانب سے لائن آّف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ہمارے سویلین اور فوجی جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا معاملہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور پر حل ہونا چاہیئے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top