شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لاہور: کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر حکومت بھارت کو مضبوط پیغام دے:نسیم الحق زاہدی
loading...
لاہور: کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر حکومت بھارت کو مضبوط پیغام دے:نسیم الحق زاہدی

لاہور: کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر حکومت بھارت کو مضبوط پیغام دے:نسیم الحق زاہدی

لاہور( پریس ریلیز )رائٹرز گلڈ آف اسلام کے مرکزی معاون نسیم الحق زاہدی،ممتاز حیدر اعوان،محمد شاہد محمود،خواتین ونگ پنجاب کی صدر بیگم صفیہ اسحاق نے کہا ہے کہ کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر حکومت بھارت کو مضبوط پیغام دے،وطن عزیزکے دفاع کے لئے کالم نگار اپنا قلم چھوڑ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔بھارت جنوبی ایشیا کو جنگ میں دھکیل رہا ہے۔قوم میں آج بھی65والے جذبے زندہ ہیں۔کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں 7پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ سرحدوں پر جارحیت کے حوالہ سے انڈیا کو امریکی شہ حاصل ہے۔ حکومت، فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر دفاع پاکستان کا فریضہ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی سے بھارت سرکار سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بلوچستان ودیگر علاقوں میں تخریب کاری اور کنٹرول لائن پر جارحیت کے ذریعہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اس کی یہ مذموم سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ پاکستانی قوم میں آج بھی 65ء والے جذبے زندہ ہیں اور 18کروڑ پاکستانی عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو بھارتی دہشت گردی کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور آلو پیاز کی تجارت ختم کرکے کنٹرول لائن پر اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top