شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
loading...
ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف)ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کیا۔ اپنے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان صدر ممنوں حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔ترک صدر کو آج رات ایوان صدر میں ضیافت دی جائے گی جس میں میں وفاقی، وزرا، اراکین پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور دوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہوں گے۔ ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کو کل لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19 اور تیسری بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ اس سے قبل 2012 اور 2009 میں بھی رجب طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats