شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلع قصور کے باشعور اور غیور عوام نےعمران خاں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،رانااسحق
loading...
ضلع قصور کے باشعور اور غیور عوام نےعمران خاں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،رانااسحق

ضلع قصور کے باشعور اور غیور عوام نےعمران خاں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،رانااسحق

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ضلع کونسل قصور کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی واضح کامیابی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 25نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور انکے حامیوں نے 20نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تحریک انصاف کی سیاست کو دفن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع قصور کے باشعور اور غیور عوام نے تحریک انصاف اور عمران خاں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد چیرمین اور وائس چیرمین کیلئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وں کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے اس موقع پر پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں ، جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم ، سینئر وائس چیرمین ،چوہدری افضل جٹ ، حاجی ارشد گولڈن، میاں جاوید اقبال اور فاروق سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top