شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات
loading...
وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

لندن(ڈیسک نیوز)وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات۔ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سابق برطانوی ڈیوڈ کیمروں سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اورطے شدہ امورمیں پیش رفت پربھی بات چیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ڈیوڈ کیمرون کے لئے بہت عزت اور احترام پایا جاتا ہے، جبکہ ڈیوڈ کیمرون کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم اور جاندار ہوئے۔وزیرِداخلہ کا سابق برطانوی وزیرِاعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان، اسکی جمہوریت، اسکے اداروں اور خصوصاً پاکستانی عوام کے لئے ایک مخلص اور سچے دوست کی طرح آپ کی سپورٹ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر سابق برطانوی وزیرِاعظم نے خطے اور خصوصاً افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top