شہ سرخیاں
Home / پاکستان / مریم نواز نے فلیٹس کی ملکیت سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
loading...
مریم نواز نے فلیٹس کی ملکیت سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

مریم نواز نے فلیٹس کی ملکیت سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

اسلام آباد(بیوروچیف)تحریک انصاف کی ایک اور سازش بے نقاب  ہوگئی اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز لندن فلیٹس سے متعلق حقائق سامنے لے آئیں  اور ستاویزی ثبوت سپریم کورٹ کو پیش کردیئے۔ مریم نواز نے فلیٹس کی ملکیت سے متعلق نئے دستاویزی شواہد سپریم کورٹ میں پیش کر دیئے جس کے ساتھ ہی اپوزیشن بالخصوص تحریک انصاف کا  منفی پروپیگنڈہ دم توڑ گیا۔  وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف مے فیئر فلیٹس کی ٹرسٹی ہیں۔ بینیفشری حقوق ان کے بھائی حسین نوازشریف کی ملکیت ہیں جبکہ فلیٹس کی آمدنی سے صرف بینیفشری ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں وہ نہیں تاہم مریم نواز بطور ٹرسٹی کسی بھی قسم کے اخراجات حاصل کرنے کی مجاز ہیں۔فروری 2006 کو طے پانیوالے دستاویز کے مطابق اگر بینیفشری وفات پاجائے تو کمپنی کے تمام قرضوں کی ادائیگی کے بعد ٹرسٹی کو یہ فلیٹس حسین نواز کی اولاد کو منتقل کرنا ہونگے۔ ٹرسٹی کسی بھی تیسرے شخص یا کمپنی کو اپنی ذمہ داریاں سونپ سکتی ہے۔ شریعہ قانون کے مطابق ٹرسٹی کے انتقال کی صورت میں ٹرسٹی کی تمام ذمہ داریاں بینیفشری کو واپس مل جائینگی۔ دستاویزات پرمریم نواز۔ کیپٹن صفدر۔ حسین نواز اور گواہان سمیت وکیل کے دستخط موجود ہیں۔۔ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ مخالفین کے تمام تر الزامات بے بنیاد اور محض شریف خاندان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top