شہ سرخیاں
Home / پاکستان / تحریک انصاف کی دستاویزات جھوٹی ہیں،خارج کی جائے،وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں درخواست
loading...
تحریک انصاف کی دستاویزات جھوٹی ہیں،خارج کی جائے،وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں درخواست

تحریک انصاف کی دستاویزات جھوٹی ہیں،خارج کی جائے،وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ درخواست دائر کی گئی ہے جس میں تحریک انصاف کے مبینہ شواہد پر مبنی دستاویز کو غلط جھوٹ اورناقابل قبول قرار دے دیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس دستاویزات فراہم کریں تو اعتراضات کا جواب دیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے شریف خاندان پر عمومی الزامات عائد کئے جن کے شواہد بھی موجود نہیں اور نہ ہی اس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں ٹھوس دستاویزات فراہم نہیں کی گئی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف الزامات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویز کی نشاندہی کرے تو جواب اور اعتراض کا حق محفوط رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اس سے قبل تحریک انصاف کے مبینہ شواہد پر مبنی دستاویز کو غلط، جھوٹ اور نا قابل قبول قرار دے چکے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top