شہ سرخیاں
Home / پاکستان / کنٹرول لائن اور کشمیر کی صورتحال نظر انداز نہیں کی جا سکتی: ترک صدر
loading...
کنٹرول لائن اور کشمیر کی صورتحال نظر انداز نہیں کی جا سکتی: ترک صدر

کنٹرول لائن اور کشمیر کی صورتحال نظر انداز نہیں کی جا سکتی: ترک صدر

اسلام آباد(بیوروچیف)ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کر دی۔ کہتے ہیں کنٹرول لائن کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیر اعظم نواز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےتعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعلان کیا۔ ترک صدر نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے خطے کے سکیورٹی معاملات پر بات ہوئی، کنٹرول لائن پر ہماری گہری نظر ہے انہوں نے بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا قابل قدر دوست ہے۔ کنٹرول لائن اور کشمیر کی صورتحال نظر انداز نہیں کی جا سکتی۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان سے تعاون کریں گے اور امید ہے کہ پاکستان کے دیانت دار عوام ترک عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف نے ترک قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک قوم نے جمہوریت کی سربلندی کےلیےنئی تاریخ رقم کی۔ ترک صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترکی کی منتخب حکومت کی حمایت کرتی ہے۔دونوں ممالک کےدرمیان تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوناچاہیے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ترک قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم نے جمہوریت کی سربلندی کےلیےنئی تاریخ رقم کی۔ترکی میں بغاوت سے پاکستان کو دھچکا لگا۔وزیرا عظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اورترکی نے دکھ اورسکھ ایک ساتھ برداشت کئے۔پاکستان ترکوں کا دوسرا گھر ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top