شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤد خیل:میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا
loading...
داؤد خیل:میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا

داؤد خیل:میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا

داؤد خیل (ضیاء نیازی سے)میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ کل 7مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوئے جن میں سے مسلم لیگ ن کی ایک خاتون پہلے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہے۔ جبکہ باقی 6نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری رہا ۔16 رجسٹرڈ ووٹرز (کونسلر ) 6 مخصوص نشستوں کے لیے اپنا حق دہی استعمال کیا۔الیکشن کے فرائض ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی رانا محمد حسین اور پریذائڈنگ آفیسر پرو فیسر خالد مسعود اور اسسٹنٹ پریذائنڈنگ آفیسر سمیع اللہ کی سر براہی میں پر امن اور شفاف طریقے سے دیئے گئے۔سیکورٹی کے فرائض ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل شبیر گجر اور ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل امیر احمد خان نے فُول پروف پولیس سکیورٹی فراہم کی۔ پولنگ کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہا پولیس کی بھاری نفری اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے سر انجام دیتی رہی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top