شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لندن روانہ ہوسکتے ہیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لندن روانہ ہوسکتے ہیں

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ممکنہ طور پر کل لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ لندن میں کپتان کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے تین روزہ دورے پر لندن جائیں گے۔ اس کےعلاوہ عمران خان اپنے قریبی دوست کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کریں گے۔ سیاسی حلقوں میں کپتان کی اچانک روانگی کو لےکرسوالات اٹھائے جارہے ہیں مگرپی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی لندن میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ میں کل پاناما لیکس میں سماعت کی صورت میں کپتان کے شیڈول میں ردوبدل ہو سکتا ہے

x

Check Also

آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ...

%d bloggers like this: