شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آل راونڈر محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں باولنگ ایکشن ٹیسٹ دیدیا
loading...
آل راونڈر محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں باولنگ ایکشن ٹیسٹ دیدیا

آل راونڈر محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں باولنگ ایکشن ٹیسٹ دیدیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی کی مقرر کردہ لیب میں حفیظ کے دیے گئے ٹیسٹ کا نتیجہ چودہ روز میں آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو باولنگ ایکشن کے دوران کل اٹھارہ گیندیں کرانے کا ٹاسک دیا گیا جس میں انہوں نے اپنے ایکشن میں مطلوبہ تبدیلی کے مطابق گیندیں کروائیں۔محمد حفیظ نے باولنگ ایکشن ٹیسٹ سے پہلے پی سی بی کی بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹ کی مکمل تیاری کی تھی اور پی سی بی کے کوچز کی مشاورت کے بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ان کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے وقت لیا گیا تھا۔ محمدحفیظ پر جولائی 2015ءمیں ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top