شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا دین کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں، ترک صدرطیب اردوان
loading...
اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا دین کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں، ترک صدرطیب اردوان

اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا دین کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں، ترک صدرطیب اردوان

اسلام آباد(بیوروچیف)ترک صدر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں صرف مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں ہم سب نے مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں شکست دے دوچار کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا دین کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوان نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک لفظوں میں نہیں حقیقی معنوں میں برادر ملک ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ انتہا پسند تنظیمیں صرف مسلمانوں کو ہی نشانہ بنا رہی ہیں ہمیں ایسی دہشت گردتنظیموں کا متحد ہوکرخاتمہ کرنا ہوگا،اسلام کا مطلب امن ہے اس کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔مغرب، داعش اور القاعدہ کی مدد کررہا ہےباغی طاقتوں سےملنےوالےاسلحےکےتانےبانےمغرب سےملتےہیں۔ طیب اردوان نے کہا کہ پہلے بھی سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور ایک بار پھر میرےلیے آپ کے ایوان میں شرکت کرنا مسرت کا موقع ہے ہر مشکل وقت میں پاکستان نے ترکی کا ساتھ دیاہے اور میں ناکام فوجی بغاوت پر پاکستان کی اولین حمایت پر شکرگزار ہوں ۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری بھائیوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے، ترکی عالمی مسئلے  کے حوالے اپنی کوششیں اقوام متحدہ میں آگے بڑھائے گا، ترکی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ ہیں، وہاں درد ناک واقعات پیش آرہے ہیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top