شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان گونج اٹھی

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان گونج اٹھی

تل ابیب (ڈیسک نیوز) اسرائیلی پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کے بل کے خلاف پارلیمنٹ کے فلسطینی رکن ابو عرار اوراحمد طیبی نے صیہونی ایوان میں اذان دے کر نیتن یاہو حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ میں گونجنے والی پہلی اذان پارلیمنٹ کے فلسطینی رکن احمد طیبی کی تھی۔ احمد طبی نے یہ اذان مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی عائد کیے جانے کے بل کے خلاف اپنی تقریر کے دوران دی۔احمد طیبی کا کہنا تھا کہ اذان پر پابندی نیتن یاہو حکومت کا اسلام فوبیا ہے۔ اس موقع پر ایک اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ طالب ابو عرار نے بھی اپنے خطاب کے دوران ا ذان دی اور دعا بھی پڑھی۔ ابو عرار کی اذان کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان شور شرابا کرکے خلل ڈالتے رہے اور انھیں روکتے رہے لیکن انہوں نے کسی کی پروا کیے بغیر ا ذان مکمل کی۔چند روز قبل اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسجد اقصیٰ سمیت دیگر فلسطینی مساجد میں لاوڈ سپیکر کے ذریعے ا ذان دینے پر پابندی لگانے کا بل منظور کیا گیا ہے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...