شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ترک صدر لاہور آمد، وزیر اعلیٰ پنجاب نے استقبال کیا
loading...
ترک صدر لاہور آمد، وزیر اعلیٰ پنجاب نے استقبال کیا

ترک صدر لاہور آمد، وزیر اعلیٰ پنجاب نے استقبال کیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) ترک صدر رجب طیب اردوان لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کریں گے اور وزیر اعظم کی جانب سے شاہی قلعہ میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ شاہی قلعے میں ترک صدر کا استقبال کریں گے۔ ترک صدر کے استقبال کے لئے سپیشل بینڈ بھی موجود ہے۔ لاہور کو اپنے مہمان ترک صدر رجب طیب اردوان کے استقبال کیلئے بطور خاص رنگوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ مال روڈ پر ترک صدر، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ کی تصاویر والے خیر مقدمی بینرز اور رہنماؤں کی بڑی بڑی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں –

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top