شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ،پاکستانی شاہین 133 پر ڈھیر
loading...
نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ،پاکستانی شاہین 133 پر ڈھیر

نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ،پاکستانی شاہین 133 پر ڈھیر

کرائسٹ چرچ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں مصباح الحق الیون کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے مصباح الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین کیپس کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا تو 31 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 15 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم نے 19 اور اسد شفیق نے 16 رنز بنائے۔قومی ٹیم کے 4 بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ سہیل خان نے 9، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 7، 7، یاسر شاہ نے 4، محمد عامر نے 3، یونس خان نے 2 اور راحت علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہو گیا تھا جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top