شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رینالہ خورد:دوران نکاح دلہن کیلئے جیب خرچ مقرر کرنے پر دلہن والوں اورباراتیوں میں جھگڑا سات مہمان شدید زخمی
loading...
رینالہ خورد:دوران نکاح دلہن کیلئے جیب خرچ مقرر کرنے پر دلہن والوں اورباراتیوں میں جھگڑا سات مہمان شدید زخمی

رینالہ خورد:دوران نکاح دلہن کیلئے جیب خرچ مقرر کرنے پر دلہن والوں اورباراتیوں میں جھگڑا سات مہمان شدید زخمی

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)دوران نکاح دلہن کیلئے جیب خرچ مقرر کرنے پر دلہن والوں اور باراتیوں میں جھگڑا سات مہمان شدید زخمی بارات بغیر دلہن واپس پولیس نے انسدادی کاروائی کرتے ہوئے باراتیوں کے سات جبکہ دلہن والوں کے دوافرا کو حوالات میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق انوار شہید کالونی کے رہائشی عبدالرزاق کے بیٹے عمران علی کی شادی چک نمبر تین ون آر اے کے رہائشی ملک ذوالفقار کی بیٹی سے طے پائی گزشتہ روزجب دلہا کے ہمراہ باراتی مذکورہ گاؤں مقررہ وقت سے لیٹ پہنچے تو دلہن والوں نے ناراضگی کا اظہار کیا بعدازاں نکاح کے دوران دلہن والوں نے پچاس ہزار روپے حق مہر کا مطالبہ کیا جو دلہا والوں نے رضا مندی سے قبول کر لیا دلہن کیلئے ماہانہ پانچ ہزار روپے جیب خرچ کے مطالبے پر دونوں فریقین میں تلخ کلامی کے بعد لڑائی شروع ہوگئی لڑئی کے دوران کرسیوں اور دیگر چیزوں کا آزادنہ استعمال ہوا جس سے دلہا والوں کے سات مہمان جبکہ دلہن والوں کے دومہمان شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی میں تفریق کرتے ہوئے دلہا والوں کے نو افراد جنمیں بہت زخمی تھے جبکہ دلہن والوں کے دو افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے انسدادی کاروائی کر دی ہے لڑائی کے دوران دلہا کا بھائی جو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کا گن مین ہے بھی زخمی ہوا ہے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top