شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پھولنگر:پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشن
loading...
پھولنگر:پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشن

پھولنگر:پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ڈی پی اوقصورسید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدائت پر پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشن ، بھائی پھیرو تھانہ صدر کے ایس ایچ او ادریس چدھڑ نے ہوٹلوں اور پوش علاقے میں سپلائی کرنے والے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے سینکڑوں بوتل ولایتی اور دیسی شراب بر آمد، مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورسید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ادریس چدھڑکوپنجاب کی منشیات فروشوں کی سہراب گوٹھ بھائی پھیروسے منشیات کا قلع قمع کرنے کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری کی نگرانی میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او ادریس چدھڑاور سب انسپکٹر محمد امین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوٹلوں اور پوش لوگوں میں برآمد شدہ ولایتی شراب فروخت کر نے والے گروہ کا سراغ لگانے کیلیے دن رات ایک کر دیا۔مخبری پر گزشتہ روز ہیڈ بلوکی روڈ پر شجاع آباد کے قریب قریب ناکہ لگا کرکیری ڈبہ LEJ5362 پرسوار منشیات فروشوں کو روکا اور اور کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 150 بو تل ولایتی او90 لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی اور ملزمان اکرم جاوید اور شفیق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ بارہ سال سے لاہور سے شراب لا کر علاقے بھر کے ہوٹلوں اور پوش علاقوں میں سپلائی کر تے تھے۔انہی ملزمان کی نشاندہی پر صدر پولیس کے ایس ایچ او نے بھگیانہ روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم نوید سے 20 لٹر شراپ برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر دیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top