شہ سرخیاں
Home / پاکستان / طلبہ کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ
loading...
طلبہ کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ

طلبہ کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزارت تعلیم نے بڑھتی دہشتگردی کے پیش نظر ملک بھر میں طلبہ کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ،این سی سی کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کا کہناہے کہ بڑھتی دہشتگردی کے سبب این سی سی کودوبارہ تعلیمی نظام کاحصہ بنایاجائے، این سی سی ماضی میں تعلیم کا بنیادی حصہ سمجھا جاتا تھا،این سی سی طلبہ کی جسمانی نشوونما میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔وفاقی وزارت تعلیم نے نیشنل کیڈٹ کور کو فعال کرنے کا فیصلہ سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کی تجویز پر کیا ہے جبکہ وفاقی وزار ت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے تمام صوبائی حکومتوں کو عمل درآمد کیلئے خط لکھ دیاہے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top