شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / باراک اوباما کا نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہروں کی حمایت کا اعلان
loading...
باراک اوباما کا نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہروں کی حمایت کا اعلان

باراک اوباما کا نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہروں کی حمایت کا اعلان

برلن(ڈیسک نیوز)امریکی صدر باراک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما الوداعی دورے پر جرمنی میں موجود ہیں جہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کااعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں کسی صدر کے خلاف اس طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں، اگر مظاہرین کو انتخابی مہم کے کسی معاملات پر تحفظات ہیں تو ایسے افراد کے غم و غصے اور اظہار رائے کو جاری رکھنے کے حق میں ہوں اور مظاہرین کو گھر جانے کے لئے نہیں کہوں گا۔صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تلخ انتخابات کے بعد جب آپ صدر بن جائیں تو حقیقت کو سامنے رکھ کر آپ کو تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیئے لیکن مجھے امید ہے کہ الیکشن آئندہ کے لئے بھی یاددہانی ہوگا۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں اور خاص طور پر روس سے متعلق امریکی پالیسی کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک روس عالمی معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top