شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، شاہینوں کی پرواز میں کوتاہی،شکست کے آثار مںڈلانے لگے
loading...
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، شاہینوں کی پرواز میں کوتاہی،شکست کے آثار مںڈلانے لگے

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، شاہینوں کی پرواز میں کوتاہی،شکست کے آثار مںڈلانے لگے

کرائسٹ چرچ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا اختتام ہوگیا ہے پاکستان کو نیوزی لینڈ پر صرف باسٹھ رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی ہیں ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کرائسٹ چرچ میں جاری ہے۔ کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک قومی ٹیم نے اپنی دوسری میں مجموعی طور پر 129 رنز بنائے اوراسے حریف ٹیم پر باسٹھ رنز کی برتری حاصل ہے اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ایک سو تینتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے اکتیس اور سمیع اسلم نے بائیس رنز بنائے تھے ۔ایک سو تینتس رنز پر قومی کرکٹ ٹیم کو آؤٹ کرنے والی نیوزی لینڈ بھی اپنی پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکدگی نہ دکھاسکی جبکہ پاکستانی باولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسے دو سو رنز پر ڈھیر کردیا تھا نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف سرسٹھ رنز کے سبقت حاصل ہوئی تھی مگرپاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر باولرز کی محنت پر پانی پھیرا اور وہ دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نے نہ دکھاسکے، سمیع اسلم 7، اظہر علی 31، بابراعظم 29، یونس خان 1، کپتان مصباح الحق 13 اور سرفراز 2 جبکہ محمد عامر چھ رنز بناسکے۔کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں سات کھلاڑی آؤٹ پر ایک سو انتیس رنز بنائے اوراس طرح پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف محض باسٹھ رنز کی برتری حاصل ہیں جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی ہیں ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین، جبکہ ٹم ساؤتھی، کولن ڈی گرینڈ ہومے اور نیل وینگر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats