شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لائن آف کنٹرول پربھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ
loading...
لائن آف کنٹرول پربھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ

لائن آف کنٹرول پربھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ

بھمبر(پاک نیوز)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر میں بھڑو اور ٹنڈر کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top