شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤدخیل:لفٹ سکیم پکہ کے موگہ نمبر 9235 کی بند ش پر کسان سراپا احتجاج
loading...
داؤدخیل:لفٹ سکیم پکہ کے موگہ نمبر 9235 کی بند ش پر کسان سراپا احتجاج

داؤدخیل:لفٹ سکیم پکہ کے موگہ نمبر 9235 کی بند ش پر کسان سراپا احتجاج

داؤدخیل(ضیانیازی سے )داؤدخیل لفٹ سکیم پکہ کے موگہ نمبر 9235 کی بند شپر کسان سراپا احتجاج تھے کہ بوائی کہ عین موقع پر موگہ کے کھالہ کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور کئی زمینداروں کی گندم کی بوائی متاثر ہو رہی تھی زمینداروں کی شکایات پر ایس ڈی او محکمہ انہار ملک احمد حسن نے خود موقع پر پہنچے اور کھالے کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ اگر تمام زمیندار باہمی مشاورت سے متفق ہو تو نالہ کو تدیل کیا جا سکتا ہے لیکن وہاں نالہ کے ساتھ زمیندار عبد الغفار خان نئے کھالہ گزارنے کے خلاف تھا جس سے ایک ماہ سے زمینداروں کا پانی بند تھا جبکہ مسجد کمیٹی کا موقف تھا کہ ا س نالہ سے مسجد کو نقصان پہنچے گا لیکن اس موگہ سے پانی لگانے والے زمینداروں احمد خان المعروف خانی لالہ ،حاجی حکمت اللہ خان ،محمد نواز خان ،شاہ عالم خان ، ودیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ماہ سے پانی نہیں مل رہاجس سے ہماری گندم کی فصل کی بوائی متاثر ہو رہی ہے ہمیں پرانے کھالہ جو کہ 45سال سے قائم ہے ا سکو بحال کر کہ دیا جائے تاکہ ہم اپنی گندم کی بوائی بر وقت کر سکیں ہمارا سال میں صرف ایک ہی گندم کی فصل کی بوائی ہوتی ہے جس سے ہم اپنے بال بچوں کی دو وقت کی روٹی حاصل کرتے ہیں جس پر ایس ڈی او ،اور ضلعدا ر نے کہا کہ ہم دو روز میں اس کیس کی سماعت کر کے جلد زمینداروں کی مشکل کا ازالہ کر دیں گے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top