شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پنجاب حکومت نے پیر کولاہورمیں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے پیر کولاہورمیں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اورعرس حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر 21 نومبر کو پیر کے روز لاہور شہر میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔لاہورمیں 21 نومبر کو پیر کے روز چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہوگی ، تمام سرکاری ادارے اور سکول بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔واضح رہے کہ گنج بخش فیض عالم مظہر نورخدا، ناقصاں راں پیر کامل کاملاں را رہنماء ، حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 973 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا مزارشریف کی چادر پوشی کیساتھ آغاز ہوگیا۔

x

Check Also

اےپی ایس کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ اےپی ...