شہ سرخیاں
Home / پاکستان / مطالبات نہ مانےتو27 دسمبر کو نواز حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشید شاہ
loading...
مطالبات نہ مانےتو27 دسمبر کو نواز حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشید شاہ

مطالبات نہ مانےتو27 دسمبر کو نواز حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشید شاہ

کندھ کوٹ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف پر پاناما لیکس کے الزامات درست ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے قطر کے بادشاہ کے بیان کا سہارا لے رہے ہیں‘حکومت نے پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات پورے نہ کئے تو 27 دسمبر کو نواز حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کریں گے‘پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کی طرح اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر تنہا نہیں چھوڑے گی‘آرمی چیف مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائر ہو جائیں گے‘ ان کی قیادت میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا۔ وہ ہفتہ کو یہاں کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو 4 مطالبات پیش کیے ہیں۔ پورے نہ ہونے پر 27 دسمبر کو نواز حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کی طرح اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر پاناما لیکس کے لگنے والے الزام درست ہیں۔ مختلف بیانوں سے بھی نظر آرہا ہے۔ اب وہ خود کو بچانے کے لیے قطر کے شہزادے کے بیان کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے الیکشن سے پہلے عوام سے جتنے وعدے کیے ایک بھی وفا نہ ہوا۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کی قیادت میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top