شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / للیانی:پرائمری اساتذہ کو75فیصد رزلٹ کی بنیاد پر سزا دینا ظلم ہے،پنجاب ٹیچر یونین
loading...
للیانی:پرائمری اساتذہ کو75فیصد رزلٹ کی بنیاد پر سزا دینا ظلم ہے،پنجاب ٹیچر یونین

للیانی:پرائمری اساتذہ کو75فیصد رزلٹ کی بنیاد پر سزا دینا ظلم ہے،پنجاب ٹیچر یونین

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اساتذہ بچوں کی ذہنی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان کا احترام کیا جائے،بلا جواز سزاؤں اور جرمانوں کا سلسلہ ختم کیا جائے،اساتذہ کی ہر قسم کی رخصت پا پابندی ختم کی جائے اس کا اختیار ہیڈ ماسٹر کو دیا جائے،اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سمری کو منظور کیا جائے، طلبا کی کم حاضری پر اساتذہ کو بھاری جرمانوں کا سلسلہ ختم کیا جائے، پیف اور دانش سکولوں کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں پیف کو دئیے گئے سکول واپس لئے جائیں اور آئندہ پالیسی ختم کی جائے، سکولوں کی نجکاری کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں،پرائمری اساتذہ کو75فیصد رزلٹ کی بنیاد پر سزا دینا ظلم ہے، اساتذہ کرام کو پولیو ، مردم شماری ودیگر کاموں پر لگانے سے تعلیم کاحرج ہوتا ہے، اسے ختم کیا جائے، سی ایم روڈ پیم کی اینڈی کیٹر سے نکالا جائے، ڈراپ آوٹ کی بنا کر اساتذہ کے تبادلے کرنا سراسر زیادتی ہے، ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ملک لطیف شہزاد، رائے طارق محمود، تاج حیدر، ملک نعمت علی، حاجی نثار احمد سندھو ،محمد سخی سرورودیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے، ہم اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں آئے ہیں، ہم پر امن طریقے سے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کر رہے ہیں، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے،اعلی تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو محکمہ کی طرف سے اجازت دی جائے، گروپ انشورنس کو ایک پالیسی کا درجہ دیا جائے،

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top