شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم کی جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے گھر جاکر تعزیت
loading...
وزیراعظم کی جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے گھر جاکر تعزیت

وزیراعظم کی جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے گھر جاکر تعزیت

لاہور(پاک نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر کو ان کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم  سے اچھا تعلق تھا یہ تعلق ان کی اولاد سے بھی جاری رہے گا۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جہانگیر بدر سیاست دان کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے جن سے ہمارا دیرینہ تعلق تھا ان کے بارے میں مثبت یادیں ہیں،جہانگیر بدر دل کے بڑے صاف تھے،اس طرح کے انسان مجھے بھی اچھے لگتے ہیںوزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر بدر جیسے منجھے ہوئے سیاستدان سیاست کا نقشہ بدلتے ہیں وہ ایسے انسان تھے جن کی مخالفین کی بھی عزت کیا کرتے تھے اس موقع پر مرحوم کے لئے دعائیہ الفاظ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ جہانگیر بدر کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top