شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات، پی ٹی آئی 4، ن لیگ2 یونین کونسلوں میں کامیاب
loading...
ٹیکسلا:آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات، پی ٹی آئی 4، ن لیگ2 یونین کونسلوں میں کامیاب

ٹیکسلا:آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات، پی ٹی آئی 4، ن لیگ2 یونین کونسلوں میں کامیاب

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات ، پی ٹی آئی نے چار ، مسلم لیگ ن نے دو یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کی، دو یونین کونسلوں میں انتخابات ٹائی ہوگئے ،فیصلہ ٹاس پر ہوگا،تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹیکسلا میں آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ،یونین کونسل ٹھٹہ خلیل ، یونین کونسل واہ، اور یونین وکنسل عثمان کھٹر میں پہلے ہی پی ٹی آئی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے، یونین کونسل جلالہ میں خواتین کی نشستوں پر مقابلہ ہوا ، جبکہ باقی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے تھے،یونین کونسل خرم پراچہ ، یونین کونسل گھڑی سکندر اور یونین کونسل لب ٹھٹو میں تمام سیٹوں پر الیکشن ہوئے،یاد رہے کہ ہریونین کونسل میں مخصوص نشستوں کی پانچ ہے جس میں دو خواتین، ایک کسان ، ایک اقلیت ، ایک یوتھ شامل ہیں،یونین کونسل لب ٹھٹو اور یونین کونسل خرم پراچہ میں ووٹ مساوی ہونے کی بنا پر فیصلہ نہ ہوسکا ، مذکورہ یونین کونسلوں میں اب فیصل 21 نومبر بروز سوموار کو ٹاس کے زریعے ہوگا،مسلم لیگ ن نے یونین کونسل گڑھی سکندر اور یونین کونسل گڑھی افغاناں میں کامیابی حاصل کی،پی ٹی آئی نے چار یونین کونسلوں میں کامیابی کے بعدمیدان مار لیا، مسلم لیگ ن صرف دو یونین کونسلوں میں اپنی برتری ثابت کر سکی، سکندر کی دیوی کس پر مہربان ہوتی ہے یونین کونسل خرم پراچہ اور یونین کونسل لب ٹھٹھو میں ٹاس کے بعدفیصلہ کل ہوگا،نتایج کے مطابق پی ٹی آئی نے تین یونین کونسلوں یو سی ٹھٹھہ خلیل، یوسی عثمان کھٹر اور یوسی واہ میں تحریک انصاف نے تمام نشستیں بلا مقابلہ جیتیں جبکہ یو سی جلالہ میں چار مخصوص نشستیں بلا مقابلہ جیتیں اور دو پر الیکشن کے بعد کامیابی حاصل کی،

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top