شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
loading...
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ(نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ گرینڈ ہوم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے 105 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ولیمسن نے61 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جبکہ راول 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ایک وکٹ محمد عامر جبکہ ایک وکٹ اظہرعلی نے حاصل کی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کو ان کی عمدہ کارکردگی پر دیا گیا انہوں نے پہلی اننگز میں پاکستان کی 6 وکٹیں 41 رنز پر حاصل کی تھیں اور نیوزی لینڈ کے لیئے جیت کی بنیاد رکھی۔اس سے قبل پاکستان کی دوسری اننگ میں بھی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی اور پہلی اننگ کا ایکشن ری پلے ثابت ہوئی۔ سہیل خان چالیس، اظہرعلی اکتیس، بابراعظم انتیس، اسد شفیق سترہ اور مصباح الحق تیرہ رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین کیویزبولرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔ سمیع اسلم، یونس خان، سرفرازاحمد اورمحمد عامر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ سہیل خان نے چالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اسد شفیق کی شراکت میں 56 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، ساؤتھی اور ویگنر نے تین تین جبکہ گرینڈ ہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top