شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ہمیں توتحفے میں صرف آب زم زم اور کجھور ملتی ہے،سراج الحق
loading...
ہمیں توتحفے میں صرف آب زم زم اور کجھور ملتی ہے،سراج الحق

ہمیں توتحفے میں صرف آب زم زم اور کجھور ملتی ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)سراج الحق نے ملک میں کرپشن کا ذمے دار حکمرانوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں توتحفے میں صرف آب زم زم اور کجھور ملتی ہےجبکہ ان کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والے جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے،سینیٹرسراج الحق نےکرپشن پراحتساب کیلئے کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کردیا۔ لاہور منصورہ میں مشائخ و عظام کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اعلامیہ پیش کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ ادارے میں بدعنوان ہیں جس کے ذمے دار حکمران ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ ایک ایسا کمیشن بنایا جائے جس میں ہر اداراہ اس کا ماتحت ہو،پاناما لیکس،لندن لیکس،سوئس لیکس سمیت سب کا محاسبہ ہونا چاہیے،مشائخ کانفرنس کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ ملک بھر میں ہر سطح پر رسول پاکﷺ کی شریعت کے نفاذ کو عملی و یقینی بنایاجائے،دوسری جانب حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اقوام متحدہ کے ذریعے موثر اقدامات کرے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top