شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:انڈین وزیراعظم موودی ہماری سرحدوں پر حملے اور کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،ارشدجوئیہ

بھائی پھیرو:انڈین وزیراعظم موودی ہماری سرحدوں پر حملے اور کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،ارشدجوئیہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)انڈین وزیراعظم موودی ہماری سرحدوں پر حملے اور کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ۔مگر موجودہ حکمران مودی سے ذاتی دوستی پیدا کر کے کشمیریوں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔ہزاروں ریٹائرڈفوجی پاک فوج کے شانہ بشانہ انڈیا سے جنگ کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم ’’ پاک فوج زندہ باد‘‘ کے صدر رانا محمد ارشد جوئیہ ایڈووکیٹ نے ریٹائرڈ فوجیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انڈین وزیر اعظم نے کشمیر کے اندر انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں کر کے ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں مگر ہمارے موجودہ حکمران انڈیا کے ساتھ تجارت کر کے اور انہیں گھر بلاکرکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں انہوں نے انڈین فوج کی طر ف سے پاکستان کی سرحدوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج انڈیا کے دانٹ کھٹے کرنے کی پور ی صلاحیت رکھتی ہے ۔پاکستان کے ہزارو ں ریٹائرڈ فوجی پاک فوج کے شانہ بشانہ انڈیا کے ساتھ جنگ لڑیں گے انہوں نے جنر ل راحیل شریف کی جرات و بہادری کو سلا م پیش کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...