شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وفاقی کابینہ نے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وفاقی وزراء کی تنخواہ اضافہ کے بعد 2لاکھ ،ارکان اسمبلی وسینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 62ہزار ہوجائے گی جب کہ چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخوا ہ اضافے کے بعد 2لاکھ 5ہزار اور وزیرمملکت ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 85 ہزار ہوجائے گی۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 62 ہزار ہے جب کہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ اس سے کئی زیادہ ہے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے بھی کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا لیکن اپنی کارکردگی کوبھی بہتربنائیں تاہم بعد میں وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...