شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پھولنگر:جماعت اسلامی صحافیوں کے مسائل کے حل کر انے کیلیے انکا بھرپور ساتھ دے گی،عثمان غنی
loading...
پھولنگر:جماعت اسلامی صحافیوں کے مسائل کے حل کر انے کیلیے انکا بھرپور ساتھ دے گی،عثمان غنی

پھولنگر:جماعت اسلامی صحافیوں کے مسائل کے حل کر انے کیلیے انکا بھرپور ساتھ دے گی،عثمان غنی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ظلم کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں صحافی عدل و انصاف کی شمع روشن کر کے اندھیروں کی عادی ظالم چمگادڑوں کو مار بھگائیں۔جماعت اسلامی صحافیوں کے مسائیل کے حل کر انے کیلیے انکا بھرپور ساتھ دے گی ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی شوری کے رکن عثمان غنی نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے کیا۔وفد میں حاجی محمد رمضان،شیخ خالد رفیق،محمدیوسف ندیم ، نعیم سلطان،ظہور ساجد،سعید الحسن،وارظ جوئیہ،میاں رشید،مقصود احمد بھٹی،سیدبابرمشہدی،میاں محمد اسماعیل شامل تھے ، صحافیوں نے علاقائی صحافیوں کے مسائیل اور مشکلات بتاتے کہا کہ صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر مظلوم عوام کے مسائیل اجاگر کرتے ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے،جماعت اسلامی ضلع قصورکے سابق امیر ضلع اور مرکزی شوری کے رکن عثمان غنی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی وہ آنکھ ہے جو اپنے علاقہ میں ہونے والے جرائم سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتی ہے صحافی اپنے قلم سے جب کسی ظالم کے ظلم کے خلاف لکھتا ہے اور مظلوم کی داد رسی کرتا ہے تو تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوجاتی ہے صحافی برادری کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ظالموں کی ٹانگیں کھینچ کر انہیں بے نقاب کرنا چاہئے ظلم کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں صحافی عدل و انصاف کی شمع روشن کر کے اندھیروں کے عادی ظالم چمگادڑوں کو مار بھگائیں انہوں نے کہا بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے اور آجتک درجنوں صحافی ظالمو ں کے خلاف آواز کو بلند کرتے ہوئے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کرچکے ہیں ۔جماعت اسلامی کے رہنما نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر صحافیوں کے مسائیل کے حل کیلیے انکا بھرپور ساتھ دے گی،

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top