شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:سازش کے تحت ہمارے نظام تعلیم سے اسلامی اقدار کو نکالا جا رہا ہے ،طاہرمحموددرانی
loading...
ٹیکسلا:سازش کے تحت ہمارے نظام تعلیم سے اسلامی اقدار کو نکالا جا رہا ہے ،طاہرمحموددرانی

ٹیکسلا:سازش کے تحت ہمارے نظام تعلیم سے اسلامی اقدار کو نکالا جا رہا ہے ،طاہرمحموددرانی

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے) چئیرمین سرسید ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان معروف ماہر تعلیم طاہر محمود درانی نے کہا ہے کہ ہمیں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی اپنے نونہالوں کو آراستہ کرنا ہوگا، ہم نصاب میں جو مرضی ہے شامل کر لیں مگر اسلامی تعلیمات کو اسکا حصہ بنانا ہوگا، ایک سازش کے تحت ہمارے نظام تعلیم سے اسلامی اقدار کو نکالا جا رہا ہے ،اسطرح کے پروگرام بچوں کی نہ صرف زہنی نشو نما کا باعث بنتے ہیں بلکہ انکی دینی طلب بھی پوری ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دی فاؤنڈرز ایجوکیشن اینڈ پری کیڈٹ سکول احاطہ میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے زیر اہتمام منعقدہ قرات،نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تقریب سے اقبال اعوان ، اور مدرسہ ھذاکے پرنسپل عطاالرحمن چوہدری نے بھی خطاب کیا،جبکہ تقریب میں 30تعلیمی اداروں کے قراء نے حصہ لیا، جنکا تعلق ٹیکسلا شہر اور دیہی سرکل سے تھا، تقریب میں مولانا فقیر محمد خطیب اعظم احاطہ، محمد اعجاز ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول برھان ،امجد خان پرنسپل سٹی سکول ٹیکسلا ،صفدر حسین پرنسپل رائزنگ سکالر سکول ٹیکسلا اور دیگر مدارس کے سربراہان کی کثیر تعداد موجود تھی، مقررین نے کہا کہ اال پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن علاقہ میں تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی نشو نما کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کر رہی ہے اور اسطرح کے مقابلہ جات بچوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں اور دین اسلام کی ترویح وتشریح میں بھی ایسے پروگرام معاون ثابت ہوتے ہیں، عطاالرحمن چوہدری ایسے پروگروموں کے روح رواں ہیں ابکی علاقہ کے لئے تعلیمی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top