شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات میڈیا سیل کے انچارج انعام الحق اعوان کا دورہ ٹیکسلا
loading...
ٹیکسلا:جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات میڈیا سیل کے انچارج انعام الحق اعوان کا دورہ ٹیکسلا

ٹیکسلا:جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات میڈیا سیل کے انچارج انعام الحق اعوان کا دورہ ٹیکسلا

ٹیکسلا(نا مہ نگار)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات میڈیا سیل کے انچارج انعام الحق اعوان کا دورہ ٹیکسلا ، تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صدر ڈاکٹر سید صابر علی سے مختلف امور اور تنظیمی امور پر سحر حاصل بحث کی، سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی، اور اس امید کا اظہار کیا کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے صحافی نڈر اور بے باک صحافت کو اپنا طرہ امتیاز بنائیں گے اور ظلم و نا انصافی کے خلاف قلم کا جہاد جاری کریں گے اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ضلع راولپنڈی جماعت اسلامی وحید حیدر شاہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے،انعام الحق اعوان نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے قیام کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ وہ صحافی جو ورکنگ جرنلسٹس ہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ، تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کی بلا شبہ یہ بڑی کاوش ہے جس ہم انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انعام الحق اعوان نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top