شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گلوکار سلمان احمد کا بھارت میں میوزک کنسرٹ میں شرکت سے انکار
loading...
گلوکار سلمان احمد کا بھارت میں میوزک کنسرٹ میں شرکت سے انکار

گلوکار سلمان احمد کا بھارت میں میوزک کنسرٹ میں شرکت سے انکار

لاہور (نمائندہ شوبز) معروف گلوکار سلمان احمد نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئندہ ماہ گوا میں منعقد ہونے والا میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ وہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خون ریز اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گوا میں ہونے والی ثقافتی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔سلمان احمد کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 18 برس سے بھارت جارہے ہیں اور ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں۔ جواب میں ہمارا بھی والہانہ طریقے سے خیرمقدم کیا جاتا ہے لیکن موجودہ بھارتی حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے بھارت میں نفرت بڑھ گئی ہے۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں لیکن جواب میں ہمیں صرف خون خرابہ ملتا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats