شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
loading...
وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے آرمی چیف وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔  وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی تقریب جاری ہے، الوداعی عشائیے میں شرکت کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا جس کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں آئندہ آرمی چیف کے لیے سینئر موسٹ لیفٹیننٹ جرنیلوں کی فہرست میں شامل چاروں لیفٹیننٹ جرنیل بھی تقریب میں شریک ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے شامل ہیں، ایئر چیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی تقریب میں شریک ہیں۔حکومتی شخصیات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور تقریب میں شریک ہیں جب کہ دیگر سیاسی رہنماؤں میں مشاہد حسین سید سمیت شیخ روحیل اصغر بھی الوداعی عشایئے میں شریک ہیں۔تقریب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر مملکت رانا تنویر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سے مصافحہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top