شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ڈرائیور کو اونگھ آ جانے سے ٹرک درخت سے ٹکراگیا ۔کنڈکٹر موقع پر ہلاک

بھائی پھیرو:ڈرائیور کو اونگھ آ جانے سے ٹرک درخت سے ٹکراگیا ۔کنڈکٹر موقع پر ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ڈرائیور کو اونگھ آ جانے سے ٹرک درخت سے ٹکراگیا ۔کنڈکٹر موقع پر ہلاک ۔ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہرکے قریب ڈرائیور کو اونگھ آ جانے سے پتھر سے بھرا ہوا ٹرک نمبر AP-0027درخت سے ٹکرا کر الٹ گیا ۔جس سے کنڈکٹر سرور احمدچناب نگر ربوہ چنیوٹ کا رہائشی ٹرک کے نیچے پھسل کر گر گیا او ر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈرائیور کو ہسپتال پہنچا دیا گیا

x

Check Also

اےپی ایس کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ اےپی ...