شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤدخیل: زمین پر ناجائزقبضے کی کوشش
loading...
داؤدخیل: زمین پر ناجائزقبضے کی کوشش

داؤدخیل: زمین پر ناجائزقبضے کی کوشش

اؤدخیل(ضیانیازی سے )ہماری چھ مرلے کی زمین پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں مختلف طریقوں سے ڈرا دھمکا کر ہراساں کیا جا رہا ہے جب کہ 2005سے ہمارے رقبے پر موبی لنک کا ٹاور لگا ہوا ہے جس کا مشترکہ کرایہ ہمیں اور غلام محمد بھٹو (مرحوم ) کے نام آتا تھا اب ہمیں ا ن کے بھائی رضا محمد ولد حیات ،احسن ولد رفیق،یاسر حیات ولد غلامحمد بھٹو ،غلام مصطفی ولد محمد حینف اب زبردستی ہماری چھ مرلہ کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں کئی روز سے دھمکیاں ،ڈرا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار غلام فرید ،محمد صدیق ،غلام نصیر پسران محمد شر یف نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ گرلز ہائی سکول داؤدخیل کے سامنے ہمارے چھ مرلہ پر موبی لنک کا ٹاور لگا ہواہے جبکہ چار مرلے غلام محمد بھٹو (مرحوم ) کے ہیں ہمیں مشتر کہ چیک ملتا تھا جو ہم آپس میں تقسیم کر لیتے تھے اب رضا محمد وغیرہ ہمیں کہتے ہیں کہ چھ مرلے ہمار ے ہیں تم ان کو خالی کر دوں اور ہمیں کئی روز سے مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے رضا محمد ایک قبضہ گروپ ہے اور کئی لوگوں کی داؤدخیل کچہ میں زمینیوں پر قبضہ کر کے انہیں اپنے نام کرا چکے ہیں کچھ ماہ قبل الحاج عبدالخالق خان امیرے خیل کی داؤدخیل کچہ میں 25کنال اراضی پر قبضہ کر لیا اور ان کو بھی دھمکیاں اور ان کے ساتھ لڑائی کی جس کی ایف آئی آر تھانہ داؤدخیل میں درج ہے اور انہیں اس کیس میں جیل بھی بھییجا گیا اس کے علاوہ بھی کئی ایف آئی آر تھانہ داؤدخیل میں رضا محمد وغیرہ کے خلاف درج ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی ا ومیانوالی شوزب سعید سے اپیل کی ہے کہ ہمیں اس قبضہ گروپ سے بچایا جائے ورنہ ہم مجبورا ڈی پی ا و ڈ ی پی ا وآفس میانوالی کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top