شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ٹیکسلا:سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے لوگوں کے باہمی مفاد کا ایک معاشی منصوبہ ہے،چئیرمین سینٹ
loading...
ٹیکسلا:سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے لوگوں کے باہمی مفاد کا ایک معاشی منصوبہ ہے،چئیرمین سینٹ

ٹیکسلا:سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے لوگوں کے باہمی مفاد کا ایک معاشی منصوبہ ہے،چئیرمین سینٹ

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ خطے کو معاشی اور سماجی مسائل کے حل اور تیز تر ترقی کیلئے ایشیائی ممالک کو علاقائی تعاون پر مرتکز حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چینی انوسمنٹ گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی سربراہی مسٹر جو گوبنگ کر رہے تھے۔ ملاقات میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے چیئرمین سینیٹر محمدطلحہ محمودبھی موجود تھے ۔ مذکورہ گروپ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں میں ایک سرکردہ سرمایہ کار گروپ ہے ۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے لوگوں کے باہمی مفاد کا ایک معاشی منصوبہ ہے اور ہم اس منصوبے پر تیز اور مستحکم پیش رفت کے خواہاں ہیں ۔ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ تعلقات کا بھی عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ کئی چینی کمپنیاں پاکستان میں دفاعی منصوبے شروع کرنا چاہتی ہیں ، اور اس حوالے سے بے سہارا بچوں کے مراکز قائم کرنے کی خواہشمند ہیں ، جس سے یقیناًہماری نوجوان نسل کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مزید استحکام چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کی جانب سے ایشیاء ڈائیلاگ کا اقدام قابل تحسین ہے ، اس سے ایشیائی ممالک کو اپنی استعداد ترقی کا اندازہ ہوگا اور خطے کی بہتری کیلئے پیش رفت ہوگی ۔وفد کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ ان کا گروپ مختلف چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر قائل کر رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں بے سہارا بچوں کے مراکز کے علاوہ دیگر فلاحی منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے وابستہ کئی کمپنیاں پاکستان میں فلاحی منصوبوں کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں میں شامل ہونگی ۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو اپنے آئندہ دورہ چین کے دوران سی پیک سیکرٹریٹ آنے کی بھی دعوت دی ۔ قبل ازیں وفد نے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق سے بھی ملاقات کی ۔ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون مثالی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے بڑے منصوبے کا آغاز اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان اور چین اقتصادی سطح پر تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں اور اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ خطے کے اوپر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ وفد کے سربراہ نے سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی بدولت دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اورنئے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے سینیٹ میں قائد ایوان کو اپنے اس دورے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا ۔سینیٹر طلحہ محمود نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وفد کا دورہ انتہائی اہم ہے اور سی پیک کو زیاد سے زیادہ کامیاب بنانے کیلئے اپنی توانیاں بروئے کار لا رہا ہے جو کہ دوستی کی ایک اچھی مثال ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور سی پیک کی بدولت باہمی تعاون مزید وسیع ہوگا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top