شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پھولنگر:بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے سینکڑوں بوتل ولایتی شراب بر آمد
loading...
پھولنگر:بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے سینکڑوں بوتل ولایتی شراب بر آمد

پھولنگر:بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے سینکڑوں بوتل ولایتی شراب بر آمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ڈی پی اوقصورسید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدائت پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس نے ہیپی نیو ایر پر سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے سینکڑوں بوتل ولایتی شراب بر آمدکر لی، مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورسید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد شریف کوپنجاب کی منشیات فروشوں کی سہراب گوٹھ بھائی پھیروسے منشیات کا قلع قمع کرنے کا حکم دیا جس پر تھا ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد شریف اور اے ایس آئی محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوٹلوں اور پوش لوگوں میں برآمد شدہ ولایتی شراب فروخت کر نے والے گروہ کا سراغ لگانے کیلیے دن رات ایک کر دیا۔مخبری پر گزشتہ روز پل پرناواں کے قریب ناکہ لگا کر کار پرسوار منشیات فروشوں کو روکا اور اور کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 250 بو تل ولایتی شراب بر آمد کر لی اور ملزم عمران کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ساتھی چنی بھاگ گیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ بارہ سال سے لاہور سے شراب لا کر علاقے بھر کے ہوٹلوں اور پوش علاقوں میں سپلائی کر تے تھے۔اور یہ شراب ہیپی نیو ایئر کیلیے سٹاک کر رہے تھے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats