شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری صحافی سڑکوں پر نکل آئے ،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری صحافی سڑکوں پر نکل آئے ،

اسلام آباد(اصغر حیات)لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورمیڈیا پر پابندیوں کے خلاف جڑواں شہروں میں مقیم کشمیری صحافی سڑکوں پر نکل آئے۔صحافیوں نے پلیکارڈ ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے . بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی. اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا.تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کے خلاف جڑواں شہروں میں مقیم صحافیوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا،جس میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ،حریت کانفرنس کیکنونیئر طاہرمسعود،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم، راجہ کفیل ، قربان ستی ، سردارحمید ، بشیرعثمانی ،خالدگردیزی،شیراز گردیزی ، نوید اکبر، اظہارنیازی،عابد عباسی،عثمان طاہر،لطیف ڈار، جاویداقبال،منظوراحمد،سردارشوکت،شمیم آرا اور حبیب احمد سمیت سینکڑوں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔شرکا نے بینراٹھارکھے تھے اورکشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے. شرکا نیمظاہریکیاہتمام کیلئیمرکزی کردارادا کرنے پرسیدخالدگردیزی کی کوششوں کو سراہا.مظاہریکی میزبانی کے فرائض عبدالطیف ڈارنیسرانجام دیئے۔
مظاہریسے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھاکہ عالمی برادری کی بھارتی مظالم پرخاموشی سمجھ سے بالاتر ہے. کشمیریوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اورپاکستان کی عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کیذریعے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے.مقررین نیبھارت کو متنبہ کیا کہ وہ ایل او سی فائرنگ بند کرے۔مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر پابندی ختم کرے اور لوگوں پر ظلم وستم بند کرے۔مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لے اورحکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی وسفارتی حمایت کرے

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...