شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر خارجہ سر تاج عزیز کے دورہ بھارت کیخلاف تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوان اور عام شہری شہید کر رہا ہے جبکہ حکمران بھارت سے سختی سے نمٹنے کے بجائے کمزوری دکھا رہے ہیں۔ موجودہ خارجہ پالیسی حکمرانوں کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے۔ سرتاج عزیز 4 دسمبر کو بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ کسی بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئی بھی وفد بھارت روانہ نہ کرے۔

x

Check Also

اےپی ایس کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ اےپی ...