شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی مشکوک ہو گئی
loading...
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی مشکوک ہو گئی

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی مشکوک ہو گئی

نیویارک(ڈیسک نیوز)امریکی صدارتی انتخابات کو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں اور 3 ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے دوبارہ مطالبے کے بعد ریپبلکن امیدوار کی کامیابی مشکوک ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا گیا ہے جب کہ ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت مل گئی جہاں اگلے جمعے کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع  ہو جائے گی۔ امریکی  ریاست وسکونسن میں الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی  کی درخواست موصول ہوئی ہے، درخواست گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین نے دی۔ ریاست وسکونسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت کم  ووٹوں سے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top